ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ضلع میں لاٹری پر پابندی کے سلسلے میں بیداری کے لئے ٹیم کی تشکیل

ضلع میں لاٹری پر پابندی کے سلسلے میں بیداری کے لئے ٹیم کی تشکیل

Wed, 19 Oct 2016 20:46:23    S.O. News Service

کاروار19؍اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں فی الحال ہر طرح کی لاٹری پر پابندی عائد ہے۔ اس پابندی کو نتیجہ خیز بنانے اور اس پر صحیح انداز میں عمل درآمد کے سلسلے میں عوام میں بیداری لانے کی غرض سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں بننے والی اس ٹیم میں ضلع ایس پی،کمرشیل ٹیکس کے اسسٹنٹ کمشنر(سرسی)،اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے علاوہ محکمہ پنشن اور چھوٹی بچت کے ذمہ داران کو شامل کیا گیا ہے۔کسی ترقیاتی منصوبے کے نام پر، انعامات کی اسکیم کے حوالے سے یا کسی تہوار اور فنکشن کے موقع پر لاٹری چھاپنا،بیچنا اور خریدنا سب قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹکہ (ایک قسم کا جُوا)کھیلنا،بیرونی ریاستوں کی لاٹریاں چھاپنا، بیچنا اور فروخت کرنابھی جرم میں شامل ہے۔لہٰذا محکمہ پولیس کی طرف سے ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس قسم کے کاروبار اور فعل میں ملوث عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ لاٹریوں سے متعلقہ ہر طرح کی سرگرمی باز آجائیں ورنہ پھر قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

Share: